نمیرہ محسن 362

نمیرہ محسن، اکتوبر 2023

فاطمہ کے لیے
وہ پیاری سی اک گڑیا ہے
جو شہد سی باتیں کرتی ہے
تتلی جیسے پیکر میں
دریا کی مانند بہتی ہے
بھر کے مجھ کو بانہوں میں
دنیا کے قصے کہتی ہے
یہ جو چند ا ماما ہے
میرے پیچھے چلتا رہتا ہے
جاوں ندی یا سمندر کو
مجھے یونہی تکتا رہتا ہے
تیرے دل میں جو دھڑکتا ہے
وہ نام ہے میرا ہی اماں
میں تجھ کو تکتی رہتی ہوں
وہ مجھ سے جلتا رہتا ہے
میری انوکھی دنیا پھر
نور سے یوں دمکتی ہے
اس کی جگنو آنکھوں سے
ساری دھرتی جھلمل کرتی ہے
نمیرہ محسن
اکتوبر 2023

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں