Nadeem Akhtar Chaudhry says that overseas Pakistanis 169

ایمبیسڈر فار پیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب،ندیم اختر چوہدری کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیز دیار غیر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

رپورٹ طاہر کرامت (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما مبصر اقوام متحدہ، صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب، ایمبیسڈر فار پیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب،ندیم اختر چوہدری کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیز دیار غیر میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔داخلی و خارجہ پالیسی میں اوورسیز پاکستانیز کی نمائندگی لازمی قرار دی جاے۔ وطن کی محبت میں پاکستان کیلئے فکر مند اوورسیز کی معلومات کا انحصار زیادہ تر سوشل میڈیا پر ہے۔ من گھڑت خبروں اور جھوٹے اکاؤنٹس سے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا سے اوورسیز شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔متعلقہ ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ اس کا سد باب کیا جاے۔اوورسیز سے اپیل ہے کہ تحقیق کے بعد مستند معتبر ذرائع ابلاغ سے ہی استفادہ حاصل کریں ۔البتہ سوشل میڈیا جیسے معلومات کے ذرائع کو شتر بے مہار چھوڑ دینا کسی بھی مہذب معاشرے کا وطیرہ نہیں ہے۔شر انگیزی و فتنہ پھیلانا کسی کی تذلیل و تحقیر کرنا اورالزام تراشی باہمی نفرت پر مبنی جھوٹا گمراہ کن مواد شئیر کرنا آزادی اظہار خیال نہیں ہے۔ ملکی سیاست شخصی فرقہ پرستی کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے۔ باہمی تنفرو قوت برداشت کی کمی اور اخلاقیات میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔لہذا ملکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہر پاکستانی کی زمہ داری ہے۔پرامن معاشرے میں منفی انتہا پسندی کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔احکام بالا سے اپیل ہےکہ حقوق انسانی کے اصولوں کے تحت سوشل میڈیا پالیسی مرتب کی جاے اور اس پر قانون کے مطابق بلاتفریق عمل کروایا جاے ۔قومی نظریہ و قومی یکجتی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں