نیب کی مجبوریاں معلوم ہیں، بابراعوان 123

نیب کی مجبوریاں معلوم ہیں، بابراعوان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

احتساب عدالت میں190ملین پاؤنڈ کیس میں بابر اعوان نے کہاکہ مجھے نیب سے کوئی گلا شکوہ نہیں، ان کی مجبوریاں معلوم ہیں،ان کو تجویز دیتا ہوں کہ جہلم جا کر ایک بار دیکھ لیں.
احتساب عدالت اسلام آبادمیں بابراعوان کیخلاف 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،بابراعوان اپنی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے.
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بابراعوان کے وارنٹ گرفتاری نہیں ہیں،احتساب عدالت جج محمد بشیر نے کہاکہ نیب کے مطابق آپ کی گرفتاری درکار نہیں لہٰذا وارنٹ بھی نہیں،بابراعوان نے کہاکہ مجھے نوٹس موصول ہوا جس میں نیب نے طلبی کر رکھی تھی،میں نے جواب بھیجا میرے پاس 190ملین پاؤنڈ سے متعلق کوئی دستاویز نہیں،میں باہر تھا، دوسرا نوٹس نیب کی جانب سے مجھے موصول ہوا.
بابراعوان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی پیسہ لیا ہو تو نیب بتائے، کچھ کرپشن کی تو بتائیں،نیب کو دیکھنا چاہئے کہ کتنے طلبا اس وقت القادر یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہیں،11سو ارب روپے کھا کر لوگ بھاگ گئے، ہم پر الزام لگا یا جا رہا ہے کہ پیسے کھا گئے؟

بابراعوان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں نے نیب کے دفتر میں بیان دیا،جواب دیا،نیب کا یہ کہنا کہ وارنٹ نہیں، تو یہ کوئی جواب نہیں، ایسا ہے تو ضمانت کنفرم کر دیں،نیب کو بھی معلوم ہے کہ جو میں نے جواب دیا ٹھیک دیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ بابراعوا ن کو صرف بطور گواہ بلایا گیا تھا،وارنٹ گرفتاری نہیں ہے،تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کا بیان احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گی.
بابراعوان نے کہاکہ نیب نے میرا جواب بھی بطور گواہ موصول کیا ہوا ہے،نیب سے پوچھیں میرے خلاف ثبوت ہے،ثبوت دکھائیں، ابھی ضمانت واپس لیتا ہوں، نیب کے ساتھ چلتا ہوں،مجھے نیب سے کوئی گلا شکوہ نہیں، ان کی مجبوریاں معلوم ہیں،ان کو تجویز دیتا ہوں کہ جہلم جا کر ایک بار دیکھ لیں،احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں بابراعوان کی درخواست ضمانت نمٹا دی، تفتیشی افسر نے کہاکہ بابراعوان کے وارنٹ نہیں ، صرف تفتیش کیلئے بلایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں