NAB confiscate someone's property 247

نیب کسی کی جائیداد کب ضبط کر سکتا ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے اصول طے کر دیے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کب کسی کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کسی کی جائیداد کب ضبط کر سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کے لیے اصول طے کر دیے، عدالت نے یہ اصول آج ہفتے کو لیاقت قائم خانی کے کیس کی سماعت میں طے کیے۔
عدالت نے کیس میں اپنے فیصلے میں کہا نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو، یعنی ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔
عدالت نے کیس میں لیاقت قائم خانی کےگھر پر نیب چھاپے کے دوران ان کے رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈی جی پارکس کراچی کے گھر سے برآمد 8 میں سے 5 گاڑیوں کی ضبطی غیر قانونی تھی، نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ رخ جمال، محمد طیب اور حارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے پر احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اور کہا کہ نیب تینوں افراد کے اپنے کاروبار موجود گاڑیوں کا لیاقت قائم خانی سے تعلق نہیں دکھا سکا.
عدالت نے حکم جاری کیا کہ احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں