سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نیب کے کیسز بحال 65

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نیب کے کیسز بحال

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نیب خیبرپختونخوا نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کیسز بحال ہونے پر احتساب عدالتوں کے رجسٹرار کو خط لکھ دیا.
نیب خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد احتساب عدالتوں میں 160ریفرنس واپس ہو گئے،عدالت نے 7روز میں کیسز بحالی پر عملدرآمد کی ہدایت کی،پشاور کی 8احتساب عدالتوں میں ریفرنس واپس بھیجوا دیئے،نیب کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد احتساب عدالتوں میں ریفرنسز نیب کو بھجوائے گئے تھے.
احتساب عدالت 2اور 3کے سٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیاگیا،احتساب عدالت کے ججز نہ ہونے سے سٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات تھا،احتساب عدالت نمبر 2اور 3کے ججز بھی تعینات کئے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت احتساب عدالت نمبر 1میں جج محمد بشیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،رجسٹرار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ،کچھ دیر میں کیسز کا ریکارڈ پیش کریں گے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کردیا،جج محمد بشیر نے کہاکہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں