NAB Amendments Banned 132

نیب ترامیم کالعدم سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے نیب کیسز بحال

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نیب ترامیم سے مفاد عامہ کے حقوق متاثر ہوئے، سپریم کورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف کیسز دوبارہ کھل گئے .چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 شقوں کو کالعدم قرار دے دیا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے اختلافی نوٹ بھی لکھا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے نیب ترامیم سے مفاد عامہ کے حقوق متاثر ہوئے، نیب ترامیم کے سیکشن 10 اور سیکشن 14 کی پہلی ترمیم کالعدم قرار دی گئی ہے اور 50 کروڑ کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کر دیے گئے ہیں۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں سیاستدانوں کے تمام مقدمات بحال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام کیسز نیب عدالتوں اور احتساب عدالتوں میں دوبارہ مقرر کیے جائیں۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں