The list of candidates for by-elections in NA-133 Lahore has been released. There are 14 candidates in the list 265

این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ، فہرست میں 14 امیدوار موجود ہیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
فہرست میں عبدالعزیز ، حبیب اللہ ، جمیل احمد سمیت دیگر کے نام موجود ہیں ۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال اور کورننگ امیدوار مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث ان کے نام موجود نہیں.
واضح رہے کہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور صدر مسلم لیگ ن لاہور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے ، حلقہ میں ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے.
الیکشن کمیشن نے ٹریبونل میں اپیلوں کے فیصلوں کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے شائستہ پرویز ملک ، چودھری نصیر بھٹہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو گئ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں