پاکستان کے 76ویں جشن آذادی کے موقع پر پنجاب ہاوس لاہور میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب 143

پاکستان کے 76ویں جشن آذادی کے موقع پر پنجاب ہاوس لاہور میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب

بیورو چیف,پنجاب (ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان, سنٹرل پنجاب تنظیم کی جانب سے پاکستان کے 76ویں جشن آذادی کے موقع پر پنجاب ہاوس لاہور میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹ کر کارکنان نے پاکستان زندہ باد اور ایم کیو ایم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے ایم کیو ایم پاکستان کی بین الصوبائی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ملک زاہد حسین اعوان بھائی نے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔ تقریب میں پنجاب کے صدر عابد گجر ، سینئر نائب صدر بیرسٹر مختار احمد ٹاٹڑی ، سینئر نائب صدر الماس حیدر کاظمی، جنرل سیکرٹری شیخ کرامت علی، صدر سنٹرل پنجاب سید شاہین انور گیلانی، سینئر نائب صدر رضوان ظفر قریشی ۔جنرل سیکرٹری رانا نعمان وسیم، سیکریٹری نشرواشاعت اسلم حیات قریشی۔صدر لاہور ڈسٹرکٹ نذیر سلطان خان اور دیگر ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں