میری آواز ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او SCO) کانفرنس پاکستان 64

میری آواز.””ہاتھ دھونے”” کا عالمی دن ہر سال 15 اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے

کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

ہر سال 15 اکتوبر کو “” ہاتھ دھونے”” “”GLOBAL HANDS WASHING DAY””
پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا دراصل بنیادی مقصد دنیا بھر کے عوام میں “”ہاتھ دھونے”” کی اہمیت اور افادیت کے شعور کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ اس کے صحت پر ہونے والے منفی اثرات کے بچاو سے منانے کا آغاز سال 2008 میں ہوا تھا۔ صحت مند زندگی کے لیے سب سے موثر احتیاتی تدابیر میں صابن سے “”ہاتھ دھونے”” بے حد ضروری ہیں۔ صحت مند زندگی کے لیے صفائی ستھرائی نہایت اہم ترین ہے۔ ہمارے فین اسلام نے بھی صفائی کو نصف ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔ قرآن پاک میں متعدد بار صابن کے ساتھ ساتھ جسمانی و ظاہری صفائی کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ “”اللہ پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے”” اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے کہ “” پاکیزہ ایمان کا حصہ ہے”” دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ جسے دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت “”WHO”” اور “”یونیسیف “” ادارہ نے 15 اکتوبر 2008 کو پہلی بار “”ہاتھ دھونے”” کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق جراثیم زیادہ۔تر کھانے پینے کے دوران انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ “”ہاتھ نہ دھونے”” کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے اس جانب راغب کیا جائے۔ ہاتھ دھونے کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ادھر خصوصی توجہ دی جائے۔ ہاتھ دھونے سے متعلق عوامی آگہی کے بدن کے طور پر سال 2008 میں 70 ممالک کے 120 ملین بچوں نے بیک وقت اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھو کر کیا، تاکہ ایسے بچوں پر، جو اسہال اور پیٹ کی۔مختلف بیماریوں کے سبب موت کا شکار ہوتے ہیں۔۔۔!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں