columnist and political analyst Ejaz Ahmed Tahir Awan 94

☆☆☆☆میری آواز☆☆☆☆ ماوں کی محبت کا عالمی دن، ماں تیری عظمت کو سلام

میری آواز
INTERNATIONAL MOTHER DAY 14 MAY 2023
ماوں کی محبت کا عالمی دن، ماں تیری عظمت کو سلام
کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان

ہر سال کی طرح آج بھی دنیا بھر میں 14 مئی 2023 ، “”عالمی مدر ڈے”” کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، “”ماں”” کی عظمت ہمیشہ سے ہی قابل صد احترام اور عظیم رشتہ کے ساتھ منسلک رہی ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک اولاد کے نزدیک اور قریب ترین “”ماں”” کا رشتہ ہی ہوتا ہے، جو اپنی جان سے بھی زیادہ اپنے بچے اور اولاد کی پرورش، تربیت، سکھ آرام، اور اس کی دیکھ بھال پر اپنی جان تک نچھاور کرنے سے گریز نہیں کرتی، اس کی زندگی کا یہی نصب العین ہوتا ہے کہ میری اولاد کا مستقبل روشن اور چمک دار ہو جائے، ایک “”ماں”” ہی ہوتی جو اپنے دکھوں کے مداوا کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھی اپنی اولاد کی تربیت پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز رکھتی ہے، حضور پاک نے بھی “”ماں”” کی مشقتوں کا بھی کوئی بدل ، اور مرتبہ کسی طور کم نہی رکھا ہے، بلکہ “”ماں”” کا رتبہ تین گنا زیادہ رکھا ہے، ایک۔””ماں”” کے حوصلے اور جذبے کا سلسلہ اسی وقت شروع ہو جاتا ہے جب وہ پہلی بار “”بچے کو جنم اور بچے کی ماں”” بنتی ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ “”ماں کی عظمت”” کا ایثار اور قربانی کا کوئی نعم البدل اللہ نے رکھا ہی نہی ہے، ایک “”ماں”” کے دم سے ہی گھر کے اندر رونق اور خوشبو پھیلی نظر اور محسوس کی جاتی ہے، “”ماں”” کے عظیم رشتے کی قدر نہ کرنے والے دراصل بڑے ہی بدنصیب ہوتے ہیں، اور وہ لوگ بھی بدنصیب ہوتے ہیں جو اپنے والدین کی زندگی میں دونوں عظیم ہستیوں کو ایک بوجھ تصور کرتے ہوئے انہیں “”اولڈ ایج ہاوس”” کے رحم و کرم پر چھوڑ کر چلے آتے ہیں،
“”ماں”” کے بغیر وہ گھر اللہ کی رحمت اور شفقت سے محروم ہو جاتے ہیں جو اپنے والدین کی عزت اور انکا احترام نہی کرتے، “”ماں”” کے دم سے ہی گھر کا ماحول جنت نما نظر آتا ہے، ہم اپنی “”ماں”” کی عظمت کو الفاظ میں کبھی نہی لکھ سکتے، ایک “”ماں”” ہی ہے کہ جس کے دم سے گھر ایک جنت کی مانند ہوتا ہے، “”ماں”” اپنے بچے کے دکھ اور آرام کی خاطر ہر قربانی کے لئے 24 گھنٹے تیار رہتی ہے، “”بچے کی ماں”” بننے کے ساتھ ہی “”ماں”” ایک چٹان کی مانند عظیم ہستی بن جاتی ہے، اور ہر مشکل کا بڑی بہادری اور خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ بھی کرتی ہے، آج کے دن دنیا بھر کی تمام “”ماوں کی عظمت”” کو خراج تحسین بھی پیش کرنے کا “”عظیم دن”” بھی ہے، ایک “”ماں”” ہی ہے جو اپنی اولاد کی خاطر ہر دکھ اور تکلیف کو جرات کے ساتھ برداشت کرتی ہے، “”ماں”” کی زندگی کا یہ مقصد حیات بھی ہوتا ہے کہ اپنی اولاد کے روشن اور درخشاں مستقبل کی خاطر ہر قربانی کو اہمیت دیتی ہے، اولاد کا بھی یہ فرض اولین ہے کہ اپنے والدین کی خدمت اور ان کے آرام اور سکھ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے ہرگز گریز نہ کریں، اللہ کی آتا اقدام نے “” ماں کے قدموں”” کرے جنت بھی رکھی ہے، “”ماں”” کی عظمت کے رشتہ کو ڈھیر ساری دعاوں کے ساتھ کے ساتھ “”سلام عقیدت”” پیش کیا جاتا ہے، میری پیاری ماں تیری عظمت کو بار بار سلام پیش کیا جاتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں