Meri Awaz 96

میری آواز

“”ورلڈ ایجوکیشن ڈے”” اس وقت دنیا بھر میں 24 کروڑ 40 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان
“”عالمی تعلیمی دن”” یہ وہ دن ہے جس کو تعلیم کے فروغ کی آگاہی کو بڑھانے کے لئے منایا جاتا ہے۔ جبکہ
ان میں 77 کروڑ 10 لاکھ افراد ایسے بھی ہیں۔ کہ جنہیں باکل بھی پڑھنا لکھنا نہیں آتا۔ پاکستان کے اندر اب بھی 6 کروڑ سے زائد افراد پڑھنے لکھنے کی صلاحیت سے یکسر محروم ہیں۔ عالمی ادارہ “”یونیسیف “” کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 28 لاکھ بچے (جن کی عمر 5 سے 16 سال کے درمیان ہے) اب بھی اسکولوں سے باہر ہیں۔ ان میں 53 فیصد لڑکیاں اور 47 فیصد لڑکے ہیں۔ پاکستان میں شرح خواندگی بڑھنے میں حکومت گزشتہ کچھ سالوں سے سنجیدہ ہے۔ پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلستان میں ایک لاکھ 70 ہزار۔ 190 سے سے زائد تعلیمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ جن کے تحت اب تک 39 لاکھ 80 ہزار نوجوانوں کو بنیادی تعلیم سے آراستہ کیا جا چکا ہے۔ جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے۔ ترقی پذیر ممالک کا مسلہ صرف تعلیم کی فراہمی نہیں ہے۔ بلکہ۔معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔ “”اکنامک سروے”” سال 2022 کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کے تناسب سے کل شرح خواندگی 62،8 فیصد ہے۔ جبکہ دیہاتی علاقوں میں 54 فیصد اور شیری علاقہ جات میں 77،3 فیصد ہے۔ پنجاب کی شرح خواندگی 66،3 فئصد، سندھ 61،8 فیصد خیبر پختون خواہ 55،1 فیصد اور بلوچستان کی 54،5 فیصد ہے۔ ملک کے اندر مجموعی طور پر مردوں کی شرح خواندگی 12،5 فیصد، عورتوں کی 51،8 فیصد ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں