میری آواز ،20 اکتوبر کو ہر سال ایئر ٹریفک کنٹرولر کا عالمی دن منایا جاتا ہے 40

میری آواز،20 اکتوبر کو ہر سال ایئر ٹریفک کنٹرولر کا عالمی دن منایا جاتا ہے

کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

“”ایئر ٹریفک کنٹرولر “” کا عالمیندن ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 20 اکتوبر کو منایا جاتا یے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد فضائی سفر کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر محفوظ فضائی سفر کے لئے طیاروں کے درمیان مروجہ فاصلوں کے علاوہ ناموافق موسموں، ہواوں کی تندی و تیزی جبکہ حد نگاہ میں کمی سمیت دنیا بھر میں فضائی ٹرئفک کنٹرول کرنے والے ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے کو منانے کا بنیادی مقصد فضائی سفر کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ عام مسافر طیاروں کو اڑانے والے تو پائیلٹ ہوتے ہیں لیکن جو لوگ فضا میں ان طیاروں کے محفوظ سفر کے دوران ٹیک آف اور لینڈنگ کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ وہ طیارے سے بہت دور ٹاور کے کمرے میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ فضا میں ٹریفک کنٹرول کرنا ایک انتہائی نازک ، خطرناک کام ہے۔ 1980 سے پہلے پاکستان کے اندر صرف 19 ایئرپورٹ تھے جو اس وقت کم و بیش 33 ایئرپورٹ ہیں۔ ہر جہاز ایئر ٹریفک کنٹرول کی خدمات استعمال کرنے اور فضائی حدود استعمال کرنے ہر پاکستان کو معاوضہ دیتا ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر “”راڈار”” کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جو جہازوں کی صحیح پوزیشن اور رفتار بتاتے ہیں۔ ورلڈ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ لائبریری کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہونے والی ایئرلائن روس کی ایئر لائن ہے، دوسرے نمبر پر امریکہ سیئر لائن اور تیسرے نمبر پر برطانوی ایئرلائن، جبکہ پاکستان کی قومی ایئرلائن “”پی آئی اے PIA”” حادثات کے حوالے سے دنیا میں 30ویں نمبر پر ہے۔۔۔!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں