my voice 163

“”میری آواز”” “”فیک آئی ڈی بنانے کے ماہر فراڈئیے ۔۔۔۔ نہ ہی قانوں کی گرفت اور نہ ہی خوف خدا کا ڈر ؟؟؟

کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان

جرائم کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جو بے گناہ اور بھولے بھولے افراد کو دن دھاڑے اپنے فراڈ میں پھنسا کر لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہیں جنہیں نہ ہی قانوں سے سزا ملنے کا ڈر اور نہ ہی خوف خدا کا ڈر ہے؟ اور اپنے فراڈ کے دھندے میں ایک۔فعال اور منظم گروہ فعال ہو گیا ہے؟ جس نے جرائم کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اور لوگوں کو دن دھاڑے لوٹ مار کر رہا ہے؟ جو انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے اکاونٹ کو ہائی جیک کر کے لوگوں کو ہزاروں روپے اور غیر ملکی کرنسی سے محروم کر چکا ہے، اس گروہ کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ جعلی آئی ڈی اور فرضی افراد بنا کر لوگوں سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا ہے اور لوگ بغیر تصدیق کئے ہوئے اس کی مطلوبہ اور ضرورت کی رقم اس کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیتے ہیں، اور اب تک سینکڑوں افراد اس دھوکے باز گروپ کے ہاتھوں بھاری رقوم کا نقصان بھی اٹھا چکے ہیں، یہ منظم گروہ مسلسل لوگوں کو لوٹ چکا ہے اور مسلسل کوٹ رہا ہے اس فراڈ کے تدارک کے لیے ابھی تک کوئی مثبت اقدامات نہی کئے گئے اور لوگ تیزی کے ساتھ لٹتے اور نقدی خسارہ سے دوچار ہو رہے ہیں، اس سلسلہ میں حکومت پاکستان سے بھی مدد کی اپیل اور درخواست ی گئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کئی گئی درخواست کے بارے کوئی پیش رفت سامنے نہی آ سکی؟ ابتک سب بیکار اور بے سود ہی ثابت ہوا ہے؟ “”فیک آئی ڈی اکاونٹ “” باقاعدہ اکاونٹ ہولڈر کی تصویر کے ساتھ کھولا جاتا ہے تاکہ پکڑے نہ جانے کی مکمل طور پر کوشش کامیاب ہو سکے؟ اس سلسلہ میں سفارت خانہ پاکستان ریاض کے سفیر محترم احمد فاروق سے بھی درخواست ہے کہ وہ ان اوورسیز پاکستانیوں کو مالی خسارہ سے بچانے کے لئے عملی طور پر اپنی راہ نمائی اور لوگوں کی مدد کریں؟ سفارت خانہ حکومت پاکستان کے نالج میں بھی اس گھنونے جرم کے بارے آگاہ کرے اور بے گناہ پاکستانیوں کو مالی خسارہ سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز بلا تاخیر کیا جائے؟ اور اس دھوکے باز اور منظم گروہ کے خلاف فوری طور پر تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس منظم گروہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے؟ اور ہمیں ہمارے دوست احباب اور رشتے داروں کو اس نا انصافی سے بچانے پر عملی اقدامات کئے جائیں، اب تک سینکڑوں افراد اس دھوکے باز گروپ کے ہاتھوں سے ہزاروں روپے کا خسارہ اور مالی طور پر لٹ چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں