سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
بیٹے کی موت کے بعد مولانا طارق جمیل کا بیان بھی سامنے آگیا.
بیٹے کی موت کے بعد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔
ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے امت مسلمہ سے بیٹے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ مولانا طارق جمیل کاکہنا ہے کہ ’’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘‘
217