رپورٹ/ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گزشتہ روز نارتھ کراچی ٹاؤن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کا مفت چیک اپ۔ ٹیسٹ اور مفت دوائیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر سینئرڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار بھائی ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم بھائی اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نگہت شکیل باجی شمشاد علی صدیقی و انچارج گریجویٹ فورم ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ انچارج ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر محمد انور جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور انچارج و اراکین پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی و ذمہ داران نارتھ کراچی ٹاؤن ارگنائزر اقبال خان بھائی ٹاؤن کمیٹی یو سی ذمہ داران و ساتھی موجود ہیں علاقہ مکینوں سمیت دیگر تمام افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مہنگائی کے اس دور میں مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اس موقع پر مریضوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد سیاسی جماعت ہے جو غریبوں کی ضرورت اور انکی مدد ہر دور میں پوری کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے اور یہ صلاحیت بھی رکھتی ہے کہ اگر مستقبل قریب میں اسے موقع ملا تو ایم کیو ایم عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی انشاء اللہ
216