Muslim League-N "PMLN" Riyadh Saudi Arabia 167

پاکستان مسلم لیگ ن “”PMLN”” ریاض سعودی عرب ایسٹ ریجن کے صدر چوہدری محمد جمیل ربانی نے گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر “”پاکستان مسلم لیگ ن”” کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر “”اظہار خوشی”” کے لئے ایک شاندار اور پر تکلف عشائیہ

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تصاویر/ولید اعجاز اعوان
پاکستان مسلم لیگ ن “”PMLN”” ریاض سعودی عرب ایسٹ ریجن کے صدر چوہدری محمد جمیل ربانی نے گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر “”پاکستان مسلم لیگ ن”” کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر “”اظہار خوشی”” کے لئے ایک شاندار اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس کی مہمان خصوصی “”PMLN”” ریاض سعودی عرب کی شعبہ خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر کنول انیس تھیں۔ جن کی آمد پر چوہدری محمد جمیل ربانی نے اپنی طرف سے ڈاکٹر کنول انیس کو پھولوں کا ایک خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔ اور میاں محمد نواز شریف کی واپسی پر اپنی طرف سے پوری مسلم لیگی قیادت اور دیگر راہنماوں کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ جبکہ ایک ایسا ہی خوبصورت گلدستہ ڈاکٹر کنول انیس نے اپنی طرف سے تقریب کے میزبان چوہدری محمد جمیل ربانی کو پیش کیا۔ اس خصوصی عشائیہ کے موقع پر معروف صحافی اور “”PNP”” کے بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان، “” پی آئی اے”” کراچی کے سابق آفیسر راحت اللہ خان، پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “” PWC”” کے ممبر ولید اعجاز اعوان، ڈاکٹر محمد عامر اور ڈاکٹر محمد عثمان بھی موجود تھے۔ تقریب کے میزبان چوہدری محمد جمیل ربانی نے اپنی اور ڈاکٹر کنول انیس کی جانب سے مشترکہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، محمود الحق ڈوگر، جی ایم اعوان، عدنان اقبال بٹ اور دیگر ممبران کو بھی”PMLN”
قائد میاں محمد نواز شریف کے لئے اپنی نیک خواہشات کےاظہار کے ساتھ ساتھ مبارکباد بھی پیش کی۔آخر میں تقریب کے میزبان چوہدری محمد جمیل ربانی نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی طرف سے تمام مدعو مہمانوں کی آمد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس طرح یہ یادگار ملاقات کی نششت رات گئے اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں