Muslim League at UC 53/54 Karim Park Ravi Road Lahore 228

حلقہ پی پی 173 کی یوسی 53/54 کریم پارک راوی روڈ لاہور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے تنظیمی اجلاس منعقد ہوا

لاہور (ایچ ایم فیاض) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

حلقہ پی پی 173 کی یوسی 53/54 کریم پارک راوی روڈ لاہور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں یوسی کے لیے نئے عہدیداران کا اعلان کیا گیا تنظیمی اجلاس میں حلقہ این اے 130 کے امیدوار حافظ میاں حبیب الرحمن ،ممبر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدوار ناصر محمود گھمن ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار سمیت علاقے کی عوام نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے عوامی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست صرف اور صرف دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کی سیاست ہو کر رہ گئی ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ قومی اسمبلی کے لیے نامزد امیدوار حافظ میاں حبیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور وہی ہے جو چودہ سو سال پہلے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیمات دی ان کی سیرت سے رہنمائی لیکر ملک کو آگے لیکر چلنا اور عوام کے لیے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے پی پی 173کے لیے امیدوار ناصر محمود گھمن پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ نے ہمیں وسائل دینے میں کوئی کمی نہیں کی آج لنڈے کے لبرل حکمران ملک پر قابض ہو چکے ہیں جنہوں نے ہمیں برادریوں میں تقسیم کر کے رکھ دیا
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئی نئی جماعت نہیں یہ جماعت کسی کی مدد اور وسائل کے بغیر پچھلے پینتیس سال سے عوام کی خدمت کا جذبہ لیے کام کر رہی ہے
نئے عہدیداران سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے کی عوام کی بلاتفریق خدمت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گئے
نوٹ : لاپور پاکستان مرکزی مسلم لیگ یوسی 53/54کے نومنتخب عہدیداران کانوٹیفکیشن ملنے بعد گروپ فوٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں