جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصیلات کے مطابق گڈ ہوپ کی جانب سے ایشیائی کمیونٹی کے لئے 3 فروری کو میوزک نائٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ایشیاء کے نامور اور معروف گلوکار کمار سانو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،گزشتہ روز ڈائریکٹر گڈ ہوپ جونیس بابو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں محبت و بھائی چارے کو فروغ ملے اور ایشیاء کے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جا سکے،گلوکار کمار سانو پاکستان میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں ،کمار سانو اپنے مداحوں سے بے حد پیار کے ساتھ انکی قدر بھی کرتے ہیں،پردیس میں انسان کام کر کے ٹینشن میں مبتلا ہو جاتا ہے اور ایسے پروگرام ٹینشن کو کم کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ آپس میں ہمارے تعلقات اور دوستی مضبوط ہوتی ہے،ہماری کوشش ہو گی آئندہ بھی ہم سب ملکر ایسے پروگرام کو ترتیب دیتے رہیں گے۔