رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری الریاض سعودی عرب
اور دوسرے کے جذبات مجروح نہیں کرنے چاہیے بلکہ محبت اور بھائی چارے سے ان ایام کا خیال رکھنا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ کے معروف صحافی عمران علی چغتہ نے آمد محرم الحرام کے موقع پر کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے یکم محرم خلیفہ دوم داماد حیدر حضرت سیدنا عمر رض کی شہادت ہوئی اور اسی ماہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا حسین رض کی شہادت ہوئی۔ ہمیں اس ماہ میں صبر و تحمل اور آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنا چاہیے۔ کسی کے جذبات کو مجروح نہیں کرنا بلکہ محبت کی فضا قائم رکھنی ہے۔محرم الحرام میں ہمیں آپس میں بھائی چارے اور اتحاد کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی دوسرا ہمارے درمیان تفرقہ بازی نہ کر جائے اور اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہر حال میں متحد رہیں اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں.
409