Muhammad Sanobar Khan Sani PWC 211

پاکستان رائیٹرز کلب “PWC” ریاض سعودی عرب کی جانب سے”” لاس اینجلیس امریکہ “” سے ریاض تشریف لائے معروف فوٹوگرافر اور سابقہ ممبر پاکستان رائیٹرز کلب”” PWC”” سعودی عرب محمد صنوبر خان ثانی کے اعزاز میں شاندار اور خصوصی ظہرانے کا اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان رائیٹرز کلب “PWC” ریاض کے خصوصی ظہرانے کی صدرات صدر پاکستان رائیٹرز کلب ریاض انجینئر نوید الرحمن نے کی۔ جبکہ ریاض بھر سے پاکستان رائیٹرز کلب کے تمام ممبران سمیت ریاض کی مقتدر خصوصی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا.
صدر پاکستان رائیٹرز “PWC” کلب ریاض کے صدر انجینئر نوید الرحمن سمیت دیگر افراد کا ظہرانے میں صنوبر خان ثانی کو ویلکم کرتے ہوئے انکی سعودی عرب میں 25 سال فوٹوگرافی اور کلب کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جس پر صنوبر خان ثانی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ک جسطرح ریاض آنے پر آپ سب سب نے عزت افزائی سے مجھے بخشا ہے میرے لئے باعث صد افتخار اور پر مسرت لمحات ہیں، میں ذاتی طور پر آپ سب کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے مشکور اور شکف گزار ہوں، دیار غیر پاکستان رائیٹرز کلب کا یہ وطیرہ اور طرہ امتیاز رہا ہے کہ اپنے ممبران کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ صنوبر خان ثانی کا مذید کہنا تھا کہ امریکہ میں رہتے ہوئے بھی میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لیے اور پاکستان کا اچھا مثبت امیج بہتر کرسکوں۔ اور آئندہ بھی یہ کوشش جاری رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان رائیٹرز کلب ریاض کی طرف سے تما ممبران کی طرف سے محمد صنوبر خان ثانی کو کلب کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دینے پر “خصوصی شیلڈ” بھی پیش کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں