Mufti Mehmood Conference will be celebrated 124

چودہ اکتوبر کو پشاور کی سرزمین پر مفتی محمود کانفرنس شایانشان طریقہ سے منائی جائیگی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چودہ اکتوبر کو پشاور کی سرزمین پر مفتی محمود کانفرنس شایانشان طریقہ سے منائی جائیگی جسمیں شرکت کیلئے ملک بھر کافلے چل پڑے ہیں کیونکہ مفتی محمود ایک شخصیت کانام نہیں بلکہ ایک عالمگیر تحریک کا نام ہے اور یہ کانفرس ملکی تاریخ میں ایک تاریخ ساز کانفرس ہوگی جس کے اثرات پورے ملک پر پڑئینگے ۔ لہٰذا اس اھم اور تاریخی پروگرام کو کامیاب بنانا ھم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کی ہردلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق مرکزی فنانس سیکرٹری الحاج انجنیئر سجاد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے زیراہتمام مفتی محمود کانفرس کی ملکی سیاست پر دورس نتائج پڑینگے کیونکہ اجکل جے یو آئی ہی وہ واحد پارٹی ہے جس کے قائدین اور کارکن ملک و عوام کیساتھ مخلص ہیں ۔ نیز مفتی محمود کانفرس کو کامیاب بنانے کیلئے کارکن پوری جدوجہد ، کوشش اور محنت کر رہے ہیں ۔ اور کانفرس کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اور ملک بھر سے کارکن مختلف قافلوں کی شکل میں شرکت کرکے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں