●ایک شخصیت ایک تعارف●خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان 109

محترمہ سیدہ نمیرہ محسن شیرازی کی سعودی عرب واپسی پر انہیں دل کی اتھاء گہرائیوں سے خوش آمدید “” اھلا” و سھلا” یا مرحبا بکم”” کہتے ہیں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”پی این پی PNP”” نیوز چینل (پاکستان کا تیز ترین نیوز نیٹ ورک) سے منسلک دمام الخبر سعودی عرب کی معروف ادبیہ، اردو ادب کی ترویج و ترقی کی ایک کڑی،منفرد لہجے کی ممتاز شاعرہ، افسانہ نگار، ماہر تعلیم، کالم نگار، ماہر نفسیات، “ایڈوائزر”ریڈ پاکستان READ PAKISTAN”” (جو ایک پاکستانی عالمی فلاحی ادارہ ہے اور پوری دنیا میں کتب بینی کو فروغ دے کر کاغذ پر لکھی کتابوں کو محفوظ کر رہی ہے) موٹیویشنل،اسپیکر، یوتھ ٹریز، قاریہ، مشہور نعت خوان، پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی صدر شعبہء خواتین، لائف ٹائم اسکاوٹ، اور سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اپنی دینی خدمات اور نوجوان نسل کی مذہبی و اسلامی خطوط پر تربیت کے اعتراف میں “”ایوارڈ یافتہ”” محترمہ سیدہ نمیرہ محسن شیرازی اپنی ذاتی مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد تقریبا” ڈھائی ماہ کے بعد لاہور پاکستان سے واپس دمام/الخبر سعودی عرب واپس پہنچ گئی ہیں، سعودی عرب میں مقیم ہر شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے محترمہ سیدہ نمیرہ محسن شیرازی کی سعودی عرب واپسی پر انہیں دل کی اتھاء گہرائیوں سے خوش آمدید “” اھلا” و سھلا” یا مرحبا بکم”” کہتے ہوئے انکی واپسی کا پر زور خیرمقدم بھی کیا ہے، اور ان کے لئے اپنی اپنی طرف سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں