ایم کیو ایم کا عام انتخابات 2024 کی تیاریوں میں تیزی لانے کا فیصلہ،نسرین جلیل کی سربراہی میں انٹرویوز کا آغاز،ترجمان ایم کیو ایم 137

ایم کیو ایم کا عام انتخابات 2024 کی تیاریوں میں تیزی لانے کا فیصلہ،نسرین جلیل کی سربراہی میں انٹرویوز کا آغاز،ترجمان ایم کیو ایم

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے عام انتخابات 2024 کی تیاریوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ایم کیو ایم کے ہمدرد جنہوں نے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ان کے انٹرویوز کا آج سے باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔ان افراد نے ایم کیو ایم کی ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں انتخابی فارم پر کئے ہیں اور ایم کیو ایم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔آج سے ایم کیو ایم کے پارلیمانی بورڈ سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی سربراہی میں انٹرویوز کا آغاز کردیا گیا ہے، بعدازاں حتمی امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں