رواں سال 7 لاکھ سے زائد نوجوان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے 90

رواں سال 7 لاکھ سے زائد نوجوان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے

اسٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی

رواں سال اب تک 7 لاکھ سے زائد نوجوان بہتر مستقبل اور محفوظ زندگی کی تلاش میں بیرون ملک جا چکے ہیں.
رواں سال 7 لاکھ سے زائد نوجوان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے، انجینئیرز،ڈاکٹرز، ہنرمند سب بہترین معیار زندگی اورمحفوظ مستقبل کیلئے بیرون ملک جانے کے راستوں پر گامزن ہیں.
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پاکستان سے اب تک 7 لاکھ سےزائد نوجوان بیرون ملک جاچکے ہیں ، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے.
اعدادوشمارکے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر انجینئیرز،ڈاکٹرز، ہنرمند افراد بہترمعیارزندگی اورمحفوظ مستقبل کیلئے بیرون ملک جانے کے راستوں پر گامزن ہیں.
نوجوانوں نے کہا کہ اپنے پیاروں اوررشتہ داروں سے دورجا نے پر ہمیں خوشی نہیں بلکہ ہماری مجبوری ہے، وطن میں امید کی کرن نظر آئے تو کون بیرون ملک جائے گا ؟
ان کا کہنا تھا کہ کم اجرتیں، محدود وسائل اور صاحب اقتدار کا معاشی بحرانوں کا بیانیہ کے باعث نوجوانون کومستقبل تاریک نظرآتا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں.
بیرون ملک جانے والے نوجوانوں نے کہا کہ حکومت وقت سے پالیسیوں کو تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے ملک میں رہ کر سکون سے زندگی بسرکرسکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں