Mohammad Riaz Khan Baloch 229

ممتاز ماہر تعلیم اور “”رند جادھا اسکول” کے پرنسپل محمد ریاض خان بلوچ 35 سال کے طویل عرصہ کے بعد “”ریٹائرڈ “” ہو گئے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اسکول کے بچوں اور ادارہ کے لئے انکی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ سنہتی حروف میں یاد رکھا جائے گا، وہ اس اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے لئے “روحانی باپ” کا درجہ بھی رکھتے تھے،
انکی گرانقدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ان کے آبائی گاوں “” چوکی مستی خان”” میں یادگار تقریب کا انعقاد اور اساتزہ اور معززین کی طرف سے “خراج تحسین” پیش کیا گیا، محمد ریاض خان بلوچ کی “”ریٹائرمنٹ” سے پورا ماحول، علاقہ اور اساتزہ/اسٹاف افسردگی میں ڈوب،اساتزہ اور اسٹاف کی طرف سے شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں “”””یادگار شیلڈ “”” تمام اہل محلہ کی موجودگی میں پیش کی گئی،اس تقریب میں تمام مدعو مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی “”””””””افطار ڈنر”””” کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،
ممتاز ماہر تعلیم، اور “”رند جادھا اسکول”” کے پرنسپل اور علاقہ کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت محمد ریاض خان بلوچ 35 سال کے بعد ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار “”””الوداع تقریب” کا خصوصی اہتمام ان کے آبائی گاوں “”چوکی مستی خان”” میں کیا، جس میں اساتزہ، اسٹاف اور اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
اس یادگار “”الوداع تقریب”” کے موقع پر مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد ریاض خان بلوچ کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ اس ادارہ اور بچوں کے لئے “”روحانی باپ” کا درجہ رکھتے تھے، انکی محبت اور شفقت کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، اسکول کی بہتری اور نظام تعلیم کے لئے انہوں نے ہمیشہ اپنے وقت کا بھرپور استعمال کیا،
اساتذہ نے ان کے محبت بھرے اور شفیق اور پرخلوص رویے اور جذبے کو بےحد سراہا، اس موقع پر محمد ریاض خان بلوچ کی دانشور خدمات کے اعتراف اساتزہ، اسٹاف اور اہل علاقہ کی طرف سے “”””یادگاری شیلڈ”” پیش کی گئی، اس یادگار تقریب کے موقع پر تمام مہمانوں کے لئے خصوصی “”””افطار ڈنر””” کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں محمد ریاض خان بلوچ نے تمام مدعو مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا،
ماہر تعلیم محمد ریاض خان بلوچ کے اعزازات ایک نظر میں،،،
●● پرنسپل”رند جادھا ہائی۔سکول
●● “سی ای او “CEO” ایجوکیشن ملتان
●● ڈی ای او “DEO” سیکنڈری ایجوکیشن ملتان
●● “ڈی ای او DEO” سیکنڈری ایجوکیشن پاک پتن
●● ماہر مضمون شعبہ “”فزکس”” ملتان
●● اور دیگر محکمہ تعلیم کے اہم شعبوں سے بھی منسلک رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں