Model Town Society Agoki and Wasim Electronics 195

ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی اور وسیم الیکٹرانکس کے باہمی اشتراک سے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی اگوکی میں کنوینئراتحاد گروپ اور سی ای او وسیم الیکٹرانکس محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کر دیا

کامران سلہری سیالکوٹ

افتتاحی تقریب میں ایم ڈی وسیم الیکٹرونکس شمس عمران، صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سجاول علی وسیم، سینئر نائب صدرسوسائٹی حافظ تصور حسین، سینئر وائس چیئرمین پنجاب کوآپریٹو یونین حسن وسیم،ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد منور مرزا اور چوہدری محمد بوٹا گجر،یونس مغل،ڈاکٹر غلام سرور،ادیب بٹ،محمد حسین میؤاور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینئر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کا مشن پورا ہو رہا ہے ہمارا عزم ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کو آسان ترین بنا یا جائے جس کے لیے واٹر فلٹر پلانٹ لگانے میں اللہ تعالی ہماری مدد کر رہا ہے اوراگرہم اپنی نئی نسل کو خوشحال صحت مند اور تواناء دیکھنا چاہتے ہیں تو صاف پانی کی فراہمی سے استفادہ حاصل کیا جائے جبکہ آلودہ پانی نے زمینوں کو بھی بنجر کر رکھا ہے اور اس کے پینے سے انسانوں کے علاوہ جانور بھی بیماریوں سے دوچار ہیں جبکہ وہ وسیم الیکٹرونکس کی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے یہ فریضہ انجام دیا ہے اس موقع پر ایم ڈی وسیم الیکٹرونکس شمس عمران صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سجاول علی وسیم،سینئر وائس چیئرمین پنجاب کوآپریٹو یونین حسن وسیم ڈائریکٹر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی ڈاکٹر محمد منور مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ صاف پانی کے استعمال سے زندگی کو خوشحال بنایا جائے تقریب کے شرکاء نے وسیم الیکٹرونکس کی کاوش کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگوکی ماڈل ٹاؤن میں واٹر فلٹر پلانٹ لگنے سے ایک بڑا فریضہ سرانجام دیا گیا جس سے ممبران اوراہل علاقے کو صاف پانی میسر آئیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں