سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
قطر نے سفارتی چینلز کے ذریعے ہندوستان کو مطلع کیا ہے کہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا تھا.
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور قطر کے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کے لیے تیسرے ممالک کی طرف سے جان بوجھ کر ‘غلط معلومات’ پھیلائی جا رہی ہیں.
قطر کی طرف سے باضابطہ ردعمل اس وقت آیا جب ہندوستانی حکومت نے دوحہ کو بتایا کہ اگر دوحہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وی وی آئی پی باکس میں افتتاحی تقریب دیکھنے کے لئے باضابطہ طور پر مدعو کیا تو نئی دہلی اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے نائب صدر جگدیپ دھنکر کا دورہ منسوخ کرنے پر مجبور ہو جائے گا.
قطر کے حکام نے واضح کیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ذاتی حیثیت میں موجود ہیں.
خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران بہت سے دعوتی پروگراموں سے خطاب کریں گے.