خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے حملے 158

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پرعسکریت پسندوں کا حملہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے حملے میں اقبال مہمند کے نام سے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت چار پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے اور پانچ زخمی ہوگئے۔
تھانہ صدر پر دہشتگردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لکی اقبال مہمند معہ پولیس نفری کے تھانہ صدر کی طرف روانہ ہوئے تو راستے میں پیروالا موڑ کے قریب ڈی ایس پی لکی کے اے پی سی گاڑی کے قریب روڈ پر IED بلاسٹ ہوا جس سے ڈی ایس پی لکی اقبال مومند, کانسٹیبل وقار , کانسٹیبل علی مرجان اور کانسٹیبل کرامت اللہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے جبکہ اے پی سی ڈارئیور سردار علی زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں