پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل جنرل حسن افضل خان سے دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں اہم ملاقات کی 232

پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل جنرل حسن افضل خان سے دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں اہم ملاقات کی

متحدہ عرب امارت نمائندہ خصوصی: ( رپورٹ محمد آصف بلوچ، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل، ان کے حل اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میاں طارق جاوید نے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے کردار اور متحدہ عرب امارات میں تنظیم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ ہم ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔ ہم وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور سمندر پار پاکستانی جن کو ووٹ کا حق حاصل ہے۔ یہ ہماری کوششوں کی وجہ سے ہے۔ بعد ازاں پاکستانی قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ یہاں مقیم پاکستانیوں کی خدمت سے بھرپور ہے۔ اور یہاں سے ایک ہزار سے بارہ سو درخواستیں موصول ہوتی ہیں اور ان پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ یہاں سے میتوں کو پاکستان بھیجنے کے لیے فوری انتظامات کیے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں