Well-known sociologist and journalist 169

معروف سماجی و صحافی شخصیت چیئرمین امن بلڈڈونر سوسائٹی آف پاکستان میاں سمیع اللہ وٹو اور چیئرپرسن مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن آنسہ زوبیہ سیالکوٹ نے معروف سماجی و سیاسی شخصیت مرکزی صدر امن بلڈڈونر سوسائٹی آف پاکستان سعودی عرب ملک راشد پرویز اعوان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات

سیالکوٹ( بیورو رپورٹ) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
معروف سماجی و صحافی شخصیت چیئرمین امن بلڈڈونر سوسائٹی آف پاکستان میاں سمیع اللہ وٹو اور چیئرپرسن مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن آنسہ زوبیہ سیالکوٹ نے معروف سماجی و سیاسی شخصیت مرکزی صدر امن بلڈڈونر سوسائٹی آف پاکستان سعودی عرب ملک راشد پرویز اعوان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی
ملک راشد پرویز اعوان نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیا.
میاں سمیع اللہ وٹو مرکزی چیرمین امن بلڈ دونر سوسائٹی آف پاکستان نے ملک راشد پرویز اعوان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات کو سراہا. انھوں نے کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں جہاں لوگ دوسروں کا حق چھین رہے وہاں ملک راشد پرویز اعوان جیسی شخصیت اپنی جیب سے بہت سے مجبور سفید پوش لوگوں کی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے خدمت کرتے ہیں چیئرپرسن مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن آنسہ زوبیہ نے کہا کہ ملک راشد پرویز اعوان جیسی شخصیت ہمارے شہر کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو پاکستان اور سعودی عرب میں لوگوں کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں.
مرکزی صدر امن بلڈ ڈونر سوسائٹی پاکستان سعودی عرب ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ میاں سمیع اللہ وٹو ایک ایسی شخصیت ہیں جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے اور صرف اللّٰهِ تعالی کی رضا کےدن رات کام کر رہے ہیں. ایسے بزرگ ہمارے لئے باعث فخر ہیں اسکے ساتھ ساتھ چیئرپرسن مضبوط وسیلہ ویلفیئر آرگنائزیشن آنسہ زوبیہ صاحبہ بھی جس طرح سے دکھی اور بے سہارا لوگوں کی مدد کر رہی ہیں اس کی بھی مثال نہیں ملتی اللہ تعالیٰ انھیں اجر عظیم عطا فرمائے آمین. اس موقع پر امیدوار چیئرمین یونین کونسل ملک خورشید اعوان ، ذیشان احمد ورک، اصغر علی ورک، ملک لیاقت علی،حذیفہ وڑائچ اورملک علی حسن موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں