Mian Muhammad Tariq Junaid's 89

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے جدہ میں میاں محمد طارق جنید کی اہم ملاقات

رپورٹ الریاض کامران علی (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی : نواز شریف
__________
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے جدہ میں میاں محمد طارق جنید کی اہم ملاقات
__________
پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلئے میاں محمد نواز شریف پر عزم ہیں : میاں محمد طارق جنید
__________
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد طارق جنید نے تنظیمی سر گرمیوں سے آگاہ کیا
__________
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے جدہ میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد طارق جنید کی خصوصی ملاقات ہوئی.. جس میں ملکی مجموعی صورتحال اور سعودی عرب کی تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا..
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں تنظیم سازی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمیشہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی ہے.. پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ یہاں کے قوانین کا احترام کریں اور سبز ھلالی پرچم کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں.. پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد طارق جنید نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلئے میاں محمد نواز شریف پر ازم ہیں. انکے حوصلے بلند ہیں وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد پاکستان اس معاشی بحران سے نکل آئے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کئے جا سکیں..
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف حالات کو دیکھتے ہوئے جلد پاکستان واپسی کا فیصلہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں