چار ججوں کے پیچھے دو جرنیل تھے. نواز شریف 113

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے21 اکتوبر کو پاکستان اپنی روانگی سے قبل سعودی عرب اور دنیا بھر میں موجود مسلم لیگی سینئر قیادت کو اسی ہفتہ لندن میں ملاقات کرنے کی کال دے دی

خصوصی/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“”پی این پی PNP”” بر وقت اور حقائق پر مبنی خبروں کی بر وقت فراہمی اور اشاعت میں ایک مستند اور دیانتدارانہ صحافت کی اشاعت کا منفرد ادارے کا اعزاز اور مقام حاصل کر چکا ہے، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے21 اکتوبر کو پاکستان اپنی روانگی سے قبل سعودی عرب اور دنیا بھر میں موجود مسلم لیگی سینئر قیادت کو اسی ہفتہ لندن میں ملاقات کرنے کی کال دے دی ہے، ، دوران ملاقات پاکستان واپسی کے حتمی انتظامات اور دیگر سیاسی امور پر بھی باہمی مشاورت کی جائے گئی، سعودی عرب سے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندگی کے لئے ایک وفد اسی ہفتہ میٹنگ میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہوجائے گا، اور اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لئے انکی آمد کے بارے اور انتظامات کے حوالے سے بھی اپنی اپنی تجاویز اور مشوروں سے بھی اپنے قائد “”PMLN”” میاں محمد نواز شریف کو آگاہ بھی کریں گئے، اس ملاقات کی کال قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے دنیا بھر میں بسنے والے اور تمام لیگی قیادت سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کو کال دے کر خصوصی ہدائت بھی دی ہے، سعودی عرب کی قیادت بھی اسی ہفتہ ریاض سعودی عرب سے لندن شرکت کے لئے روانہ ہو جائے گئی، پوری مسلم لیگی ن کی قیادت کا قیام لندن میں بہت ہی مختصر ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں