Mian Muhammad Azam Sharif 301

ایک شخصیت ایک تعارف (کراچی/بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان)

ایک شخصیت ایک تعارف

کراچی/بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان

مڑھ بلوچاں/سانگلہ ہل کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت میاں محمد اعظم شریف کسی تعارف کے محتاج نہی جو “آرائیں” فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، اور اپنے علاقہ کے بنیادی مسائل کو اولیت دے کر حل کرنے پر اپنی بھرپور توجہ دیتے ہیں، ان کی زندگی کا یہ مشن بھی ہے کہ ہمارا علاقہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر جلد گامزن ہو جائے، آج ہم آپ کی ملاقات “”PNP”” نیوز چینل کی وساطت سے ان کا تفصیلی تعارف اور ملاقات کرواتے ہیں،

15 جولائی 1966کو منڈی مڑھ بلوچاں میں پیدہ ھوئےابتدائی تعلیم منڈی مڑھ بلوچاں کے ابتدائی سکول اور گورمنٹ ھائی سکول مڑھ بلوچاں سے حاصل کی اور دوران تعلیم سکاوٹ کے طور پر پاکستان اسکاؤٹس کے ساتھ بلوچستان کے ٹور پر پنجاب اسکاؤٹس کی نمائیندگی کی 1982 میں میٹرک کیا اور سانگلہ ھل گورنمٹ کالج میں داخلہ لیا اور دو سال 1983/84میں کالج کی یونین کے صدر رھے اور ساتھ NCC کے کمانڈر بھی رھے

1985میں ایم او کالج لاھور میں داخلہ لیا لیکن مذھبی رجحان کی وجہ سے اگلے سال سول لائنز کالج منتقل ھو گئے اور وہیں سی گریجوایشن مکمل کی 1993میں لاء کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا اور ساتھ میں ایم اے سیاسیات کا امتحان بھی پاس کیا شیخوپورہ کورٹس سے عملی زندگی کا آغاز کیا دوران پریکٹس بار کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شیخوپورہ بار میں نمایاں خدمات پیش کیں پھر سانگلہ کورٹس بنے پر سانگلہ ھل منتقل ھوے تو سانگلہ ھل بار کے دو سال صدر رھے سیاسی زندگی میں دوران پڑھائی کالج سانگلہ میں چوھدری برجیس طاھر کے ساتھ شامل ھو کر علاقے اور عوام کی خدمات انجام دیں اور مسلم لیگ ن کا نام علاقے میں بنایا ان کی فرمائش پر میاں محمد نواز شریف سانگلہ ھل تشریف لائے دو سال پہلےشیخوپورہ میں وائیس پریزیڈنٹ پھر مسلم لیگ ن کے سانگلہ میں دو سال پریزیڈنٹ رھے اور بعد پی ایم ایل ن کے پنجاب میں پروپیگنڈہ سیکریٹری کے عہدے پر فائز رھے اب پنجاب کے پروپگنڈہ سیکریٹری کے ساتھ آپ پی ایم ال۔ن سانگلہ کے صدراور”” CEC “” سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن ھیں ۔۔۔پنجاب بھر میں ارائیں اور جاٹ کے اتحاد کسی کی مثال دینی ھو تو میاں محد اعظم شریف اور برجیس طاھر چوھدری( ایم این اے) اور گورنر سابقہ گلگت بلتستان کی مثال نھی ملتی کہ جو 1984سے آج تک ساتھ ساتھ ھیں اور علاقے کی خدمات سر انجام دے رھے ہیں، آپ آج بھی اپنے ” ارائیں ” قوم کے مایہ ناز سپوت کے طور پر جانے جاتے ھیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں