چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام 165

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کی کاوشوں سے آج پوری دنیا اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منارہی ہے، آج سے ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا، گزشتہ ہفتے میں نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کو اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی بیداری کی اپنی جدوجہد کو جاری رکھوں گا، اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لئے قابل فخر لمحات تھے، پوری دنیا میں مسلمانوں کو نفرت اور تعصب کا سامنا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، بابری مسجد کے انہدام سے کرائسٹ چرچ کے قتل عام تک کے سانحات مسلمانوں کے خلاف تعصب کا واضح ثبوت ہیں،ہندوستان میں مسلمان اقلیت کو بدترین جبر کا سامنا ہے، مسلمان ہونا کشمیریوں کا جرم بنادیا گیا ہے، فلسطین کے مسلمانوں کو عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنانا معمول ہے، اس نفرت انگیزی کو ختم ہونا ہوگا، وراثت سمیت اسلام میں خواتین کے دیگر حقوق کی اہمیت کے حوالے سے دنیا کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے ہراول دستے کی سربراہی کررہا ہے، اقوام متحدہ دنیا میں مسلمانوں کے حوالے سے عدم برداشت کے روئیے کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں