سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومتی لیگل ٹیم کا مشاورتی اجلاس جاری 240

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کی طرف سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ ہم ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ بھارتی جبر سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔ پاکستان تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی اپنی آواز بلند کرتا رہے گا اور IIOJK میں ہندوستان کے وحشیانہ اقدامات کو اجاگر کرتا رہے گا۔ بھارت نے IIOJK میں آبادیاتی تبدیلیاں لانے کے لیے اپنی مہم تیز کر دی ہے، تاکہ کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔
بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے آہنی ارادے کو کچل سکتا ہے تو وہ غلطی پر ہے۔ بھارتی قابض افواج کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے عزم کو توڑ سکتی ہے اور نہ ہی ان کی جائز جدوجہد کو کمزور کر سکتی ہے۔ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان، اقوام متحدہ اور سب سے بڑھ کر کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کا احترام کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں