متاثرینِ دہشتگردی کی یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام 86

متاثرینِ دہشتگردی کی یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متاثرینِ دہشتگردی کی یاد اور خراج عقیدت پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے تمام متاثرین دہشتگردی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا.
اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف 2 دہائیوں سے جاری جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا.
اپنے پیغام میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشتگردی کی حمایت اور مالی معاونت کر رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں