رپورٹ لاہور ، ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
عائشہ اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے نام لکھے گئے تحریری بیان میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے اور پی ٹی آئی کو مستقل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ تمام سیاسی سرگرمیوں سے اجتناب کر رہی ہیں اور آئندہ ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنے گی
یاد رہے کہ عائشہ اقبال 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے
خواتین کی خصوصی نشست پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھی انہوں نے بحثیت ایم پی اے خواتین کے حقوق کے لیے بھر پور کام کیا.
158