meeting was organized by Maulana Mufti Abdul Jabbar 488

جمعیت علمائے اسلام ریاض ریجن سعودی عرب کے صدر مولانا مفتی عبدالجبار کی طرف سے یوم تکبیر کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا

سٹاف رپورٹ الریاض : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علمائے اسلام ریاض ریجن سعودی عرب کے صدر مولانا مفتی عبدالجبار کی طرف سے یوم تکبیر کے حوالے سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاض کے عہدیداروں رہنماؤں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے شرکت کی جس میں ملک پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنانے والے تمام زعماوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شرکاء مجلس جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر مولانا اسداللہ, ریاض کے سیکرٹری جنرل الحاج ممتاز خان, ڈپٹی جنرل سیکرٹری الحاج عطاءاللہ, فنانس سیکرٹری مولانا فضل وہاب, سیکرٹری اطلاعات قاری أبدالی المعروف أبدال ترابی, شمیسی یونٹ کے صدر مولانا محب اللہ میڈیا ایڈوائزر بلال خان, مسعود اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
تقریب کا اختتام مولانا اسداللہ کے دعاء سے ہوا جس میں ملک پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے خصوصی دعا کی گئ خصوصا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کے ارواح کو۔
آخر میں میزبان صدر مولانا مفتی عبدالجبار نے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے آشیانہ آمد پر خوش آمدید کہا۔
ہم صدر محترم مولانا مفتی عبدالجبار کے بےحد مشکور و ممنون ہیں کہ ہمیں اپنے ہاں دعوت دیکر عزت بخشی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں