سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات 145

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

بیورورپورٹ.ایچ ایم فیاض(تازہ اخبار،پی این پی نیوزایچ ڈی)

سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ کی پارٹی صدر سے ملاقات،
ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بات ہوئی.
انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے،پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہےعوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، ان شاءاللہ، جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی، ان شاءاللہ مہنگائی ختم کریں گے.
نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا، ان شاءاللہ،پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں،اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں