میڈیا واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے اس ایونٹ کو کامیاب کر سکتے ہیں.سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم کی الریاض میں صحافیوں کو بریفنگ 177

میڈیا واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے اس ایونٹ کو کامیاب کر سکتے ہیں.سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم کی الریاض میں صحافیوں کو بریفنگ

الریاض رپورٹ (جویریہ اسد سے،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ” ریاض سیزن فیسٹیول 2023 اپنے عروج پر ہے جس میں مختلف ممالک کے فنکار ، گلوکار اور اسٹیج آرٹسٹ اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو فیسٹیول کے حوالے سے بریفنگ دی میڈم نوشین وسیم نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرتے ہم سعودی عرب میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی کلچر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا چاہتے ہیں ایسے پروگراموں کے ذریعے ایک دوسرے ممالک کے لوگ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدور طبقہ ادھر ہر قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرتا ہے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ریاض شہر میں آباد ہے ہم اپنی کمیونٹی کو اپنے ملک کی روایات سے جوڑنا چاہتے ہیں اور چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانا چاہتے ہیں میڈم نوشین وسیم نے سب میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہی واحد ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم اس ایونٹ کو کامیاب کر سکتے ہیں۔میڈم نوشین وسیم نے تمام ممالک کی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فیملیز کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی ہے یاد رہے کہ بریفنگ میں مس مدیحہ نعمان نے بھی خصوصی شرکت کی اور بریفنگ میں شرکت کرنے پر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھرپور کوریج کی امید ظاہر کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں