Maulana Qari Rafiullah Hazarawi 204

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب جدہ کے امیر مولانا قاری رفیع اللہ ہزاروی اور جنرل سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان سمیت کابینہ کے دیگر ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں پشاور کے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

رپورٹ : عدنان تابش
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب جدہ کے امیر مولانا قاری رفیع اللہ ہزاروی اور جنرل سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان سمیت کابینہ کے دیگر ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں پشاور کے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس انسانیت سوز عمل کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے کیونکہ مسجد میں بے گناہ اور نہتے نمازیوں پر حملہ کسی مسلمان کا شیوہ نہیں ۔ انہوں نے واقعہ میں شہید اور زخمی ہونیوالے نمازیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کی جلد از جلد تحقیقات کرتے ہوئے ملوث عناصر کیخلاف فوری کاروائی کریں اور ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرتناک اور قرار واقعی سزا دی جائے نیز موجودہ حکومت عوام کو امن و امان دلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہذا نااہل حکمران فوری مستعفی ہونے کا اعلان کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں