Detailed report of the Friday sermon, Maulana Ghulam Murtaza Attari 106

مولانا غلام مرتضی عطاری کا آج کے جمعہ کے خطبہ میں خصوصی توجہ اور اہم نوعیت کا توجہ طلب اور خصوصی خطاب

رپورٹ کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جامع مسجد انوار عطار کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنے آج کے “”جمعہ خطبہ”” بعنوان “معاشرے کے بگاڑ کی دو بنیادی وجوہات، وقت مقررہ پر نماز نہ پڑھنا اور قضا کرنا”” پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر نماز نہ پڑھنے سے جنت کے دروازے بند ہو جاتے ہیں، اپنی نمازیں ضائع کرنے سے اور نفسیاتی خواہشات کے پیچھے پڑنے سے معاشرے کے اندر بگاڑ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا یے، آج ہمیں ان دو نکات پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پورے معاشرے کے اندر اس وقت بے سکون اور بے چین تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، ہم اس وقت کہاں پر کھڑے ہیں اس پر ہم سب کو سوچنے اور غور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ملک کے اندر “”Target Killing”” کے اندر تیزی کا رجحان ہے، جرائم کا گراف بھی ملک کے اندر بڑھ رہا ہے، اس وقت پابندی سے نماز کی ادائیگی نہ کرنے سے اپنی نمازوں کو ضائع کرنا اور نماز قضا کرنا، وقت پر نماز نہ پڑھنا، شدید نقصان دہ ہے، ایک حدیث پاک کے اندر ہے کہ جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑتا ہے، اس کا نام “”جہنم”” کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے، جس سے وہ “جہنم” میں داخل ہو گا، ایک روایت میں یہ بھی فرمایا ہے کہ جس کی نماز فوت ہوئی، گویا اس کے لئے ناقابل تلافی نقصان کے مترادف ہے، جس شخص جان بوجھ کر نماز چھوڑے گا روز قیامت اس ہر “غضب” نازل ہو گا، ہمارا فرض اولین ہے کہ ہم اپنی اولاد کو نماز پڑھنے کی طرف سختی کے ساتھ راغب کریں، اور نماز خو پابندی کے ساتھ ادا کرنے کی پختہ عادت بھی ڈالیں،پابندی سے اور وقت مقررہ پر نماز پڑھنے انسان ہر قسم کے گناہوں سے بچتا اور دور رہتا ہے، آج ہر شخص جرائم کی وجہ سے اپنے آپکو غیر محفوظ تصور کرنے لگا ہے،نماز پڑھنے سے انسان کے لئے جنت کے دروازے کھلتے ہیں، ہمارا یہ بھئ بنیادی فرض ہے کہ اپنی تمام دنیاوی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اللہ کی خوشنودی کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے نمازوں کی پابندی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں، نماز کی پابندی سے ہماری زندگیوں کے اندر ایک روحانی سکون اور راحت میں بھی اضافہ ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں