رپورٹ (کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان سے،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کراچی جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر کے خطیب مولانا غلام مرتضی عطاری نے اپنے آج کے “جمعہ خطبہ” کے دوران کہا ہے کہ مساجد کی تعمیر و ترقی اور آباد کاری سے ہمارے معاشرہ میں ایک “قلعہ” کی ماند درجہ حاصل کر رہی ہیں، کوشش کی جائے کہ مساجد کی تعمیر و ترقی اور دیکھ بھال پر زیادہ سے زیادہ اور دل کھول کر اپنی مالی حیثیت کے مطابق عطیات دیں، تاکہ اللہ کے گھر کی ہر ضرورت کو پورا کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ہماری مسجد کی تزئین و آرائش کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، اس وقت اس کے ماہانہ اخراجات 8 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئے ہیں اور مہنگائی کے باعث اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں مسلسل اضافہ بڑھتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک جسے رحمت، مغفرت، اور جہنم سے نجات دلانے کا بھی مہینہ کہا جاتا ہے، اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کو کو سمیٹ کر ہم سے جدا ہونے کے آخری مراحل میں ہے، آج کا یہ مقدس مہینہ اس بات کا ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے رب کریم کے آگے گڑ گرا کر توبہ اور استفسار کرتے ہوئے اپنے سب صغیرہ اور کبیرہ گناہوں پر توبہ کر لیں، نجانے اگلا رمضان ہمیں نصیب بھی ہو گا کہ نہی، یہ مقدس مہینہ دراصل ضبط نفس اور تزکیہ نفیس کا بھی مہینہ ہے، تزکئے کا یہ عمل زندگی کے ہر لمحے اور بندگی کے ہر موڑ پر جاری رہنا چاہئے.
120