Maulana Fazlur Rehman, head of Jamiat Ulema-e-Islam, said that Imran Khan could be an agent of infidels and not a representative of the people. 220

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کافروں کے ایجنٹ ہوسکتےہیں عوام کے نمائندہ نہیں، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں.

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، جس نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں،حکمرانوں نے معیشت کوعالمی مالیاتی اداروں میں گروی میں رکھوادیا، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے, عمران خان کافروں کے ایجنٹ ہوسکتےہیں عوام کے نمائندہ نہیں، عمران سیاست کا غیرضروری عنصر ہے جسے قوم پر مسلط کیا گیا، جن لوگوں نے اسے مسلط کیا وہ اجتماعی توبہ کریں. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تین سال میں دو طرح کی قانون سازیاں کی گئی، فوجی عدالت سے سزا پانے والے کلبھوشن کی رہائی کے لیے قانون سازی کی گئی، حکمرانوں نے کشمیر کو بیچ کر ڈکار بھی نہیں لیا، اب یہ لوگ ریاست مدینہ کے نعرے کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، ہم نے اب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے، اس حکومت کے خلاف بغاوت کردیں کیونکہ یہی طریقہ ہے، ہم اس ملک میں جمہوریت اور عوام کے اختیار کی بات کرتے ہیں، فوج جیسے ادارے کو خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں بلکہ عام انتخابات ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں