میری آواز
“” سیدنا عثمان بن عفان کی زندگی کے سنہرے واقعات”” تخلیقی کتاب کے مصنف مولانا عبدالمالک مجاہد
تبصرہ کتب /اعجاز احمد طاہر اعوان
کتاب و سنت کی اشاعت کا عالمی ادارہ، “”دارلسلام”” کے مینجنگ ڈائریکٹر، معروف دینی ع مذہبی شخصیت کے مالک مولانا عبدالمالک مجاہد کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، جن کی تخلیق کردہ کتاب “”سیدنا عثمان بن عفان کی زندگی کے سنہرے واقعات”” جو 374 صفحات پر مشتمل آپ سب کی بصارتوں کی نظر ہے، اب تک محترم عبدالمالک مجاہد اپنے قلم سے درجنوں یاد گار کتب تصنیف کر چکے ہیں، جس کے لئے سن کے ادارہ “”دارلسلام “” کے اسٹاف نے بھی بھرپور ان کی معاونت بھی کی ہے، آئے ایک نظر مولانا عبدالمالک مجاہد کی تصانیف پر ڈالتے ہیں، اس کے علاوہ بھی ان کی دیگر لاتعداد کتب زیور اشاعت کے مراحل بھی تیزی کے ساتھ طے کر رہی ہیں،
■■ خاتون اول، سیدہ خدیجہ کی زندگی کے سنہرے واقعات
■■ اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات
■■ سنہری دعائیں
■■ روشنی کے مینار
■■ سیدنا ابو بکر صدیق کی زندگی کے سنہرے واقعات
■■ سیدنا عمر فاروق کی زندگی کے سنہرے واقعات
■■ سنہری کرنیں
■■ والدین، اطاعت و نافرمانی ،،،واقعات کی زبانی
■■ دعاوں کی قبولیت کے سنہرے واقعات
محترم مولانا عبدلمالک
مجاہد کی لاتعداد کتب اپنی اشاعت کے مراحل کی تکمیل کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن بھی ہیں، تخلیقی کتاب 313 ابواب پر مشتمل ہے، سیدنا عثمان کی فضیلت ان کی منقبت کے حوالے سے قارئین اس کتاب میں بیت سارے واقعات پڑھیں گئے۔ وہ بلاشبہ بڑی عبقری شخصیت تھے۔ ان کے دور میں لاکھوں مربع میل کا رقبہ مسلمانوں کی حکومت میں شامل ہوتا ہے۔ کتاب کے مصنف نے تاریخ کی مختلف کتابوں سے ان واقعات کو جمع کیا ہے۔ اس یادگار کتاب میں بعض ضروری نقشے بھی شامل۔کر دیئے گئے ہیں۔ اس یادگار ختاب کے مطالعہ کو ہر گھر میں پڑھنے کے لئے نوجوان بچے بچیوں کو تحفہ کے طور پر بھی دیس جائے،