Matters settled with MQM opposition 175

ایم کیوایم کے اپوزیشن کیساتھ معاملات طے، کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

کراچی : (سٹاف، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

اپوزیشن کے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد متحدہ نے کابینہ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے.
صحافی امیر عباس نے بتایا کہ ” وفاقی وزراء امین الحق اور فروغ نسیم دوپہر ایک بجے استعفیٰ دیں گے.
انہوں نے مزید بتایا کہ میں پارلیمنٹ میں ہوں اورایم کیوایم کی اپوزیشن کیساتھ ڈیل کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ یہ زبانی کلامی نہیں ہوئی، ڈیل پر ایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول جبکہ اپوزیشن کی جانب سے آصف زرداری ، شہبازشریف ، بلاول، سردار اختر اور مولانا فضل الرحمان نے دستخط کیے.ایم کیوایم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیوایم اور اپوزیشن کی مشترکہ نیوکانفرنس 4 بجے ہوگی ، امین الحق اور فروغ نسیم کابینہ سے استعفیٰ دیں گے ، یہ استعفیٰ نیوز کانفرنس سے قبل دوپہر ایک بجے تک دیئے جانے کا امکان ہے.خیال رہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے ہیں جس کی تصدیق بلاول بھٹو زرداری اور فیصل سبزواری نے بھی کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ معاہدے کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد میڈیا کو معاملات سے آگاہ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں