Denmark defeated France in the ongoing IHF World 143

ڈنمارک نے سویڈن میں جاری آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپین شپ میں فرانس کو پچھاڑ دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈنمارک نے 29 گول کے مقابلے میں 34 گول کرکے فرانس کو شکست دے دی،دفاعی چیمیپین دنمارک 28 ویں آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں اپنے ٹایٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا،پولینڈ اور سویڈن میں جاری آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپین شپ میں ڈنمارک نے سابق ورلڈ چیمپین فرانس کو دلچسپ مقابلے کے شکست سے دو چار کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، 28واں ہینڈ بال ورلڈکپ چیمپین شپ میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں مد مقابل تھی، آئی ایچ ایف ورلڈ چیمپین شپ کا فائنل آج سٹاک ہوم میں ٹیلی ٹو ارینا میں کھیلا گیا جس میں شائقین نے بھرپور شرکت کی ، فائنل سے پہلے تیسری پوزیشن اور چوتھی پوزیشن کے لیے سویڈن اور اسپین میں مقابلا ہوا جسے اسپین نے 36 گول کے مقابلے میں 39 گول سے جیت کر برونز میڈل جیت لیا جبکہ سویڈن نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز دنمارک کے کھلاڑی میتھیاس گڈسل (Mathias Gidsel) کے نام رہا جنہوں نے ساٹھ گولز ( 60) سکور کیے، ٹورنامنٹ میں بیسٹ نواجون کھلاڑی کا اعزاز جرمنی کے جوری نور (Juri Knorr ) کے نام رہا ، بیسٹ گول کیپر کا ایورڈ جرمنی کے کھلاڑی اینڈریاس وولف (Andreas Wolff ) نے جیت لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں