Maryam Tasneem 104

سعودی عرب میں “”فزیکل ایجوکیشن کوچ اور فٹنس”” انسٹرکٹر مریم تسنیم کو پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کے زیر اہتمام اسکول سٹاف کے اعزاز میں شاندار سالانہ تقریب پر ان کی اعلیٰ کارکردگی پر “” شیلڈز “” سے نوازا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

سعودی عرب میں “”فزیکل ایجوکیشن کوچ اور فٹنس”” انسٹرکٹر مریم تسنیم کو پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض کے زیر اہتمام اسکول سٹاف کے اعزاز میں شاندار سالانہ تقریب پر ان کی اعلیٰ کارکردگی پر “” شیلڈز “” سے نوازا گیا مریم تسنیم کا کہنا تھا کہ جسمانی فتنس ہر انسان کے لئے اہم ہے جس سے جسم میں توان اور صحتمند رہتا ہے اس لئے ورزش کو اپنا معمول بنائیں اور ایسی غذائیں استعمال کریں جو جسم کے لئے موافق ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ آج کے مصروف ترین دور میں ورزش کے لئے وقت نکالنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے تاہم روزمرہ کی واک سے جسم پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے ہر عمر کے مردوخواتین کو چاہئے کہ وہ اپنی گھریلو زندگی میں خود کو فٹ رکھنے کے لئے ورزش لازمی اختیار کریں اور انھوں نے سکول انتظامیہ کا اس عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں