اسٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں.
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کو حکومت میں آئے 10ماہ ہو گئے،حکومت کی 10ماہ کی کارکردگی رپورٹ موجود ہے،پنجاب کے عوام کیلئے 2024بہت اچھا ثابت ہوا، 2024جاتے جاتے بھی اچھی خبریں اور خوشیاں دیکر جائے گا، سٹاک ایکس چینج میں اضافہ ہوا، مہنگائی 4سے 5فیصد کے درمیان ہے،خسارے کا شکار اکاؤنٹ اب سرپلس میں ہے،ان کاکہناتھا کہ مریم نواز نے ثابت کیا کارکردگی کیلئے باری لینا ضروری نہیں،مریم نواز کیلئے حکومت چلانا نیا تجربہ تھا،عہدے، وسائل بہت ساری قوتوں کے پاس رہے ہیں، مریم نواز نے وہ منصوبے شروع کئے جو پہلے کسی حکمران نے نہیں کئے.
وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ کرم ، پاراچنار میں سکیورٹی معاملات ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہے،کراچی، لاہور میں بھی احتجاج اورسڑکیں بند ہورہی ہیں،پاراچنار کی سڑکیں کھلوانا گنڈاپور کا کام ہے مریم نواز کا نہیں،پنجاب کی ایئر ایمبولینس پارا چنار میں بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب کے عوام فتنہ ، احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے،پنجابی فتنہ اور احتجاج کی سیاست کو سپورٹ نہیں کرتے،ان کاکہناتھا کہ 64لاکھ خاندانوں کو دہلیز پر رمضان نگہبان پیکج دیا گیا، پہلے لوگوں کو لائنوں میں لگنا اور ٹرکوں کے پیچھے بھاگنا پڑتا تھا.
عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کا قیام بھی عمل میں آ رہاہے،بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے،ایک ہزار بیڈ پر مشتمل نوازشریف کینسر ہسپتال بننے جارہا ہے،چین کے ساتھ ایم او یو سائن ہو گیا ہے،نوازشریف کینسر ہسپتال پر 54ارب روپے لاگت آئے گی، نوازشریف کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا پر بھی بہت سیاست کی گئی،کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا میں اپنی نوعیت کا اعلیٰ ادارہ ہوگا سپیشل افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجرا کیا گیا.