جسکےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئےہزار بار سوچنا چاہیے۔مریم نواز شریف 218

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک آڈیو لیک نے پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
مریم نواز نے اپنی اس آڈیو میں چار ٹی وی چینلز کے اشتہارات بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان میں اے آر وائی نیوز، سماء، 92 نیوز اور 24 نیوز شامل ہیں۔ مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں اور بعد ازاں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ یہ آڈیو اصلی ہے ۔ ن لیگ کی طرف سے اعترافی بیان آنے کے بعد حکومت نے اس معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے.
خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز، سماء اور 92 نیوز پاکستان تحریک انصاف کے حامی ٹی وی چینلز ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کے دور حکومت میں حکمران جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور تحریک انصاف کو بھرپور کوریج فراہم کی۔ دوسری جانب 24 نیوز پاکستان پیپلز پارٹی کا حامی ادارہ ہے جس کے نیوز چینلز کی تعداد اب چھ ہوچکی ہے اور یہ نیوز میڈیا کا پاکستان کا سب سے بڑا گروپ بن چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں